سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں تبدیلی آئی ہے، سبحان احمد

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں تبدیلی آئی ہے، جلدہی ان کا بائیو مکینکس ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایکشن میں بہتری کے بعد سعید اجمل کو ڈومیسٹک کرکٹ کھلانے کا بھی امکان ہے، ایکشن مکمل ٹھیک ہونے کے بعد انھیں آئی سی سی کے سامنے لایا جائے گا، سعید اجمل ذاتی طور پر بولنگ ایکشن سے مطمئن ہیں۔