سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کاری اسسمنٹ 24 جنوری کو ہو گا

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

لاہور (جیوڈیسک) غیر قانونی باولنگ ایکشن کی وجہ سے معطلی کا شکار آف سپنر سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کی باضابطہ ری اسسمنٹ 24 جنوری کو ہو گی۔

سعید اجمل کو آئی سی سی کی جانب سے غیر قانونی باولنگ ایکشن کی وجہ سے معطلی کا سامنا ہے ۔ گزشتہ برس اگست میں انہیں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران رپورٹ کیا گیا اور برسبین کی لیبارٹری میں ان کے باولنگ ایکشن کا معائنہ کرایا جو کہ غیر قانونی قرار پایا گیا۔

پی سی بی نے انگلینڈ کی لیبارٹری سے دو مرتبہ سعید اجمل کے ری ماڈل باولنگ ایکشن کا معائنہ کرایا جس میں بہتری تو آئی لیکن وہ قانونی ڈگری کے اندر نہ آسکا ۔ اب سعید اجمل کے اصرار پر بورڈ نے آئی سی سی سے باضابطہ ری اسسمنٹ کرانے کا فیصلہ جس کی تاریخ 24 جنوری کو ملی ہے اور یہ ٹیسٹ چنئی میں ہو گا۔ ٹیسٹ میں نا کامی کی صورت میں سعید اجمل کو ایک برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔