سعید اجمل کے بالنگ ایکشن میں بہتری

Saeed Amal

Saeed Amal

لاہور (جیوڈیسک) دنیائے کرکٹ کے ممتاز آف اسپنرسعید اجمل کے بالنگ ایکشن میں بہتری نظر آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا انگلینڈ میں ایک اوربائیو مکینک ٹیسٹ کیا گیا ، جس میں ایکشن پہلے ٹیسٹ کے مقابلے میں خاصا بہتر آیا ہے۔

واضح رہے کہ آف اسپنر سعید اجمل غیر قانونی بائولنگ ایکشن کی وجہ سے آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا شکار ہیں۔ سعید اجمل کے بائولنگ ایکشن کی درستگی پر کام کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آزادانہ بائیو مکینک ٹیسٹ کرائے ہیں۔ اس سے پہلے بھی سعید اجمل کا انگلینڈ کی لوف برا یونیورسٹی میں بائیو مکینک ٹیسٹ ہوچکا ہے۔

سعید اجمل کے بالنگ ایکشن میں بہتری کیلئے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے کام کیا ہے۔ بائولنگ ایکشن مطلوبہ ڈگری میں آنے کی صورت میں وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کے اہل ہوجائیں گے، جس کے بعد پی سی بی ، آئی سی سی کو باضابطہ ری اسسمنٹ کے لئے کہے گا۔