لاہور (جیوڈیسک) چنائی میں آئی سی سی کی شری رام چندرا سپورٹس میڈیسن سنٹر لیبارٹری میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ دینے کے بعد سعید اجمل نے “پاس” ہو جانے کی امید ظاہر کر دی۔
کہتے ہیں کہ انہوں نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں 5 اوور کرائے۔ جس میں ” دوسرا ” سمیت پانچ ورائیٹیاں کرائیں۔
جادوگر اسپنر نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئی سی سی کا ٹیسٹ کلیئر کر کے کیرئر کو لگی بریک ہٹا دیں گے۔
ان کا کہنا تھا اگر ” دوسرا ” پر کوئی اعتراض آتا بھی ہے تو وہ اپنی دیگر ورائٹیز سے بلے بازوں کا بینڈ بجا سکتے ہیں۔