سعید اجمل نے دعائوں کے ساتھ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے الوداع کہہ دیا

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

لاہور (جیوڈیسک) خدا حافظ ٹیم پاکستان، “جادو گر سپنر ” سعید اجمل نے دعاؤں کے ساتھ ساتھی کھلاڑیوں کو الوداع کر دیا۔ شائقین کرکٹ نے خواہش ظاہر کر دی کہ قومی شاہین بھارت سمیت تمام ٹیموں کے خلاف جیت کر چیمپئن بن کر آئیں۔

سعید اجمل نے بتایا کہ وہ ورلڈکپ کے لیے ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ تو نہیں جا سکے لیکن گرین شرٹس کو دعاؤں کے ساتھ ضرور الوداع کہہ رہے ہیں ، دعا ہے کہ قومی کھلاڑی جیت کر آئیں، منچلے پرستاروں نے خواہش ظاہرکی کہ پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ضرور فتح سمیٹنی چاہیے۔ کرکٹ ہے ہی ایسا کھیل کہ ماہرین ہی نہیں شائقین بھی اس کے بخار کا شکار ہو جاتے ہیں۔