لاہور (جیوڈیسک) نیشنل ٹی ٹوینٹی میں فیصل آباد کی شکست کے ساتھ ہی سعید اجمل کے کیرئیر کا سورج غروب ہوگیا، جادوگر اسپنر نے پریس کانفرنس میں آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لیا اور الزام لگایا کہ پاکستانی اسپنر کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سعید اجمل کیرئیر کے آخری میچ میں کھاتہ کھولے بغیر رن آوٹ ہوئے۔ جادوگر اسپنر نے الوداعی پریس کانفرنس میں آئی سی سی اور پی سی بی کو بھی کلین بولڈ کر دیا، انکا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔
جادوگر سپنر کا مزید کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن میں زیادہ مسئلہ نہیں، سازش کے تحت پاکستان سے آف اسپن بولنگ کے آرٹ کو ختم کیا جا رہا ہے۔ لاہور اور فیصل آباد کے کھلاڑیوں نے سعید اجمل کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
قومی بولر نے سات سالہ انٹرنیشنل کیرئر میں مجموعی طور پر 447 شکار کیے۔