سعید اجمل انٹر نیشنل کر کٹ اکیڈمی فیصل آباد میںملک بھر کی آٹھ بہترین ٹیمیں مد مقابل ہو ں گی ‘ ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) سعید اجمل انٹر نیشنل کر کٹ اکیڈمی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میںپہلی آل پاکستان انٹر لوپ سائیکا T20کرکٹ چمپیئن شپ آج شروع ہو گی’چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ صابر حسین کے مطابق چیمپیئن شپ میں کراچی کی دو ٹیموں کے علاوہ ‘سائیکا’ لاہور ‘پشاور’ ملتان ‘فیصل آباد اور رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنے اپنے شہروں کی نمائندگی کریں گے ٹورنامنٹ کا افتتاح انٹر لوپ ویلفیئر ٹرسٹ کے سی ای او مصدق ذوالقرنین کریں گے۔

SAICA Regional T-20 Cricket

SAICA Regional T-20 Cricket