سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے رانا نوید الحسن کر کٹ اکیڈمی شیخو پورہ کو 101 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہونے والے پہلے سائیکا انٹر لوپ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز دوسرا سیمی فائنل کھیلا گیا سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے۔

حسن محمود نے دس چوکوں اور 9چھکوں کی بدولت 115جبکہ آصف علی نے39رنز بنائے جواب میںرانا نوید الحسن کر کٹ اکیڈمی شیخو پورہ کی ٹیم صرف 94رنز بنا سکی حافظ شاہد اور خرم شہزاد نے تین تین کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا فائنل کل کھیلا جائے گا۔