سعید اجمل کے نئے بولنگ ایکشن کا سرکاری ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

لاہور (جیوڈیسک) قومی آف اسپنر سعید اجمل اپنی کرکٹ اکیڈمی کے لیئے فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے آج انگلینڈ روانہ ہو چکے ہیں۔ قومی کرکٹر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ثقلین مشتاق کے زیر نگرانی نئے باولنگ ایکشن پر کام مکمل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعید اجمل سترہ جنوری تک انگلینڈ میں رہیں گے۔ پی سی بی نے قومی آف اسپنر کے ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے آئی سی سی سے حتمی تاریخ کی درخواست دے رکھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کی تاریخ سترہ جنوری تک مل گئی تو سعید اجمل انگلینڈ میں آفیشل ٹیسٹ دے کر ہی واپس آئیں گے۔