سعید اجمل پی سی بی کی باﺅلنگ کمیٹی کے سامنے آج پیش ہوں گے

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹےم کے آف سپنر سعید اجمل آج باولنگ ایکشن کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے۔ سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے لندن سے واپس بلا یاہے، قومی باولر آٹھ دسمبر کو باﺅلنگ ایکشن کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے جہاں ان کے باﺅلنگ ایکشن کو ایک مرتبہ پھر چیک کیا جائے گا۔

سعید اجمل کے ایکشن میں فرق تو آیا ہے لیکن تاحال مزید بہتری کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2 ماہ قبل سعید اجمل پر مشکوک بولنگ ایکشن کے شبے میں بین الاقوامی کرکٹ پر پابندی عائد کر دی تھی اور انہیں اپنا ایکشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا جس میں ان کے بازو کا خم آئی سی سی کے بتائے ہوئے 15 ڈگری سے زیادہ تھا۔

سعید اجمل دوہفتے سے زائد وقت برمنگھم میں گزارنے کے بعد وطن واپس آئے ہیں۔انہوں نے ثقلین مشتاق کے ساتھ طویل سیشنز میں حصہ لیا اور باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے کام کیا۔