سعید اجمل نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور سے معافی مانگ لی

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ کی مداخلت کے بعد آف اسپنر سعید اجمل نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور سے معافی مانگ لی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور نے سعید اجمل کے کوچز کے بارے میں بیان پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ سعید اجمل نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ڈیو واٹمور پاکستان کے لوکل کوچز سے مختلف نہیں، فرق صرف اِتنا ہے کہ انہیں زیادہ پیسے دیئے جاتے ہیں۔ ڈیو واٹمور کو ہماری زبان بھی سمجھ نہیں آتی۔

سعید اجمل کے اس بیان پر ڈیو واٹمور نے ردعمل ظاہر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور ایک ٹوئٹ کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کے بیانات سن کر انہیں شدید مایوسی اور صدمہ ہوا۔ انہوں نے دبے لفظوں میں یہ بھی کہہ دیا کہ انہیں اجمل سے ایسے بیان کی امید نہیں تھی۔