سعید اجمل کی ورلڈ کپ سکواڈ میں فوری شرکت ناممکن ہے: شہریار خان

Shahryar Khan

Shahryar Khan

لاہور (جیوڈیسک) سعید اجمل کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد پاکستان میں کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تاہم ورلڈ کپ مٰیں شرکت کے حوالے سے خصوصی گفتگو میں چیئٰرمین کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کہا ہے کہ سعید اجمل ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کریں گے۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ کے اس حیران کن بیان سے کرکٹ کے حلقوں میں نئی ہلچل مچ گئی ہے کیونکہ سابقہ کھلاڑیوں سمیت کرکٹ شائقین سعید اجمل کی ٹیم میں فوری شمولیت کے حوالے سے پر امید ہیں۔