کراچی (جیوڈیسک) ملیر بار کے تحت سعید الرحمان ایڈووکیٹ کے اغوا کے خلاف ملیر کورٹ میں وکلا نے احتجاج اور عدالتی بائیکاٹ کیا اور نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیکر ٹریفک بلاک کردی۔ ملیر بار کے رکن سعید الرحمان ایڈوکیٹ کے اغوا کے خلاف ملیر بار کے وکلا نے تیسرے روز بھی عدالتی کارراوئیوں کا بائیکاٹ کیا۔
احتجاجی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا۔ وکلا رہنماوں کا کہنا تھا کہ سعید الرحمان کا اغوا وکلا کو ان کے فرائض منصبی سے روکنا ہے۔انہوں نے کہاکہ سعید الرحمان کو جن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اغوا کیا ہے۔
وہ ان کا جرم بھی نہیں بتارہے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ اگر سعید الرحمان ایڈووکیٹ نے کوئی جرم کیا ہے تو ان کو عدالت میں لایا جائے۔ اجلاس کے بعد نیشنل ہائی وے پروکلا کے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔