ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) جموں و کشمیر میں انڈین آرمی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید کمانڈر سعیدالرحمان المعروف مصعب بن عمیر ک 15 ویں یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔اس سلسلہ میں ملک کے مختلف مقامات سمیت مقبوضہ کشمیر میں ان کی یاد میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں شہید کمانڈر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
مرکزی تقریب ڈیرہ حافظ اجمل منعقد ہوئی جس کی صدارت شہید کمانڈر سعیدالرحمان کے برادراکبر اور سنیئر صحافی عزیزالرحمن مجاہد نے کی ۔اس موقع پہ صدر شباب ملی زون پی پی 115حافظ اجمل نے کہا کہ شہید کمانڈر سعیدالرحمان نے جس جرأت اور بہادری سے اپنی کشمیری مائوں اور بہنوں کی مدد کرتے ہوئے انڈین آرمی کے سینکڑوں فوجیوں کو واصل جہنم کی قابل ستائش و قابل تقلید ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید کمانڈر سعیدالرحمان کی پوری فیملی عظیم اور قابل فخر ہے شہید کے برادر اکبر عزیزالرحمن مجاہد بلاشبہ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے ہمیشہ خالی دعووں کی بجائے ہمیشہ عملی جہاد کیا۔
اور وطن کی مٹی کو جب گرم لہو کی ضرورت پڑی تو سعید الرحمان کی شکل میں اپنے جواںسال بھائی کا گرم گرم خون پیش کردیا۔اس موقع پہ عزیزالرحمن مجاہد نے کہا کہ ہمارے عظیم باپ نے جو درس حرّیت دیا قوم اور وطن کے لئے اپنا تن من دھن کھپا دینے کی تڑپ جو ہمیں گھٹی میں دی وہ ہمیں ہمیشہ یادرہتاہے ۔قوم اور وطن کی مٹی کو جب بھی ضرورت پڑی ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔