بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اپنی آنے والی فلم، بلٹ راجہ، Bullet Raja میں انوکھے انداز میں جلوہ گر ہوں گے۔ کالا دِکھنے کے لئے دھوپ میں گھنٹوں پھرتے ہیں۔ ممبئی آج کے دور میں جہاں اداکار بغیر میک اپ اسکرین پر نظر آنا گوارا نہیں کرتے، وہیں بالی ووڈ نواب سیف علی خان ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے۔
وہ ایک گاں کے گنگسٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں اور خود کو گینگسٹر کے روپ میں ڈھالنے کے لئے دوپہر میں دھوپ میں کافی وقت گزارتے ہیں تاکہ انکی رنگت سانوالی ہو جائے اور وہ سچ میں ایک دیہاتی نظر آئیں۔ فلم رواں برس چھ ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔