ممبئی (جیوڈیسک)این جی ٹی پٹودی کے نواب سیف علی خان کی زومبی کامیڈی(زوم کام)فلمگو گوا گونکے ٹریلر کے بعد دو گانوںخوش آمدیداورباباجی کی بوٹیکی وڈیوز بھی منظرعام پر آگئی ہیں۔پریا پنچھل کے تحریر کردہ خوش آمدیدکے بولوں پر مبنی گانے کو موسیقار جوڑی سچن جگر نے معروف گلوکارہ شریا گھوشال کی آوازمیں جبکہ باباجی کی بوٹیکو آنند تیواری،کنال کھیمواور آرجے اینڈ ڈیکے کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔
ہدایتکار راج نیدی مورو اور کرشنا ڈیکے کی اس فلم میں نواب سیف علی خان کیساتھ کنال کھیمو،اویر داس،آنند تیواری اور پوجا گپتا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔سیف علی خان اور انکے پروڈکشن ہاس الیموناٹی فلمز کیساتھ دنیش وجان کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں سیف بحیثیت زومبی ہنٹر گوا میں تفریح کے لیے آنے والے نوجوان گروپ کی مدد کرتے نظر آئینگے۔بالی ووڈ میں اپنی نوعیت کی پہلی زومبی فلم کامیڈی کا طوفان لیے10مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔