ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی این جی ٹی پٹودی کے نواب سیف علی خان بالی ووڈ کے پہلے زومبی ہنٹر بن گئے جنکی نئی زومبی کامیڈی(زوم کام)فلمگو گوا گونکا پہلا ٹریلر باقاعدہ طور پر جاری کردیا گیا ہے۔
ہدایتکار راج نیدی مورو اور کرشنا ڈیکے کی اس فلم میں نواب سیف علی خان کیساتھ کنال کھیمو،اویر داس،آنند تیواری اور پوجا گپتا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
سیف علی خان اور ان کے پروڈکشن ہاس الیموناٹی فلمز کیساتھ دنیش وجان کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں سیف بحیثیت زومبی ہنٹر گوا میں تفریح کے لیے آنے والے نوجوان گروپ کی مدد کرتے نظر آئینگے۔بالی ووڈ میں اپنی نوعیت کی پہلی زومبی فلم کامیڈی کا طوفان لیے10مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔