لاہور (جیوڈیسک) ریسکیو 1122 اور ولنٹری سروس اوورسیز انٹرنیشنل کے درمیان باہمی تعاون کامعاہدہ طے پا گیا۔ پنجاب میں محفوظ معاشروں کے قیام کے لئے پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) کی کمیونٹی سیفٹی ونگ کی سربراہ رقیہ بانو جاوید اور VSO کے پروگرام منیجر شہریار احسن خان نے میمو رنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر دستخط کیے جبکہ ڈی جی ریسکیو ڈاکٹررضوان نصیر اورVSO کنٹری ڈائریکٹر نیوا خان نے معاہدے کی منظوری دی۔