محفوظ زندگی کی تلاش‘ 9 ہزار یہودی اسرائیل چھوڑنے کیلئے تیار

Jewish

Jewish

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیل ایک جانب دنیا بھر کے یہودیوں کو صہیونی ریاست میں جمع کرنے کیلئے کوشاں ہے تو دوسری جانب یہودی آبادکار ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث دوسرے ممالک کو نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں۔

اسرائیل میں حال ہی میں’’اسرائیل چھوڑو تحریک‘‘شروع ہوئی ہے جس میں یہودی آباد کاروں سے کہا گیا ہے کہ ملک میں ان کا مستقبل تاریک ہے ، اسلئے وہ جلد از جلد ملک چھوڑ جائیں۔ مہم نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہے۔

اور 9 ہزار یہودی اسرائیل چھوڑ کر جرمنی جانے کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔ اسرائیل چھوڑ کر یورپی ملکوں میں جانے کا اصل مقصد محفوظ مستقبل اور پرامن زندگی کی تلاش ہے جو اسرائیل میں دستیاب نہیں ہے۔