کراچی (جیوڈیسک) رہنما پیپلز پارٹی رحمان ملک کا کہنا ہے کہ موجودہ مسائل میں صرف وزیر اعظم اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم کو چاہئے کہ تمام میڈیا ہاوٴسز کو بٹھائیں اور بات چیت کریں۔ کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر پہلے میڈیا کے قوانین بنادیئے جاتے تو یہ مسئلہ نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کوئی بھی چیز کی جاتی تھی تو اس کا کورٹ سے اسٹے آرڈر لیا جاتا تھا۔ ہم نے تھری جی اور فور جی کی نیلامی کرنے کی کوشش کی تو کورٹ کا نوٹس آ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو دن قبل الطاف حسین نے بھی بیان دیا ہے کہ ان کی پارٹی میں اگر جرائم پیشہ ہیں تو کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن سے کافی بہتری آئی ہے اورکراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ جمہوریت کی بقاء اور بحالی کے لئے بے نظیر بھٹو نے جو پودا لگایا تھا امید ہے کہ حکومت اس کی حفاظت کریگی۔