کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ صفورہ کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل ڈویژن بینچ میں سانحہ صفورہ کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے طرفین کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی۔ ملزم نعیم ساجد نے مقدمہ فوجی عدالت میں نہ بھیجنے کی درخواست دائر کی تھی۔
اسی عدالت نے سانحہ صفورہ کے ملزم سلطان قمرصدیقی کی مقدمے سے نان نکالنے کی درخوست کی سماعت کی، عدالت نے ملزم کی درخواست مسترد کر دی۔ ملزم پرسانحہ صفورہ کے ملزم کی مدد کرنے کا الزام ہے۔