کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ نے سانحہ صفورہ کے 8 مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری پر 25 پچیس لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے، سانحہ صفورہ میں 40 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
وزیر اعلیٰ ہاوس جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سانحہ صفورہ میں ملوث 8 مفرور دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کر دی ہے۔
دہشت گردوں محمد عمر، علی رحمان، مستری پٹھان، داؤد، عبد اللہ منصوری، محمود، طیب، عبداللہ اور یوسف مصطفی کی گرفتاری پر 25، 25 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے، سانحہ صفورہ میں 40 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔