صفورا میں پیش آنے والا دہشت گردی کا واقعہ کراچی آپریشن کو روکنے کی وجہ سے ہوا، شاہ محمد اویس نورانی صدیقی

Karachi

Karachi

کراچی : جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء پاکستان صفورا واقعہ کی مکمل مذمت کرتی ہے، کوئی بھی ذی شعور کسی بھی انسانی جان کے ضیاع کوپوری انسانیت کے ساتھ ظلم سمجھتا ہے، ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ کراچی آپریشن کی رفتار کم کردی گئی، سیاسی دبائو کی وجہ سے شائد آپریشن روک دیا گیا ہے، دہشت گردوں کو جیسے ہی موقع ملا انہوں نے اپنا کام کردکھایا۔ حکومت سندھ اس معاملے کو کمیٹیوں کی نظر نہ کردے بلکہ اس حوالے سے رینجرز کو اسپیشل اختیارات دئے جائیں۔

اہم تاریخوں میں خصوصی طور پر کوئی نہ کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے، ١٦ دسمبر کے بعد اب ١٢ مئی کی مناسبت سے ١٣ مئی کو یہ حملہ کیا گیا۔ ایم کیو ایم کس منہ سے گورنر کے استعفی کی بات کرتی ہے، دونوں طرف سے جرائم میں ملوث ہونے کا حصہ برابر کا ہے، انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر محمد زبیر ہزاروی سے ملاقات میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورنی صدیقی نے کہا کہ صفورا میں پیش آنے والا دہشت گرد ی کا واقعہ کراچی پریشن کو روکنے کی وجہ سے ہوا، کراچی آپریشن یکسر موقوف کردیا گیا ہے۔

جب تک ١٢ مئی جیسے واقعات کا انصاف نہیں ہوگا تب تک ایسے واقعات رونما ہوتے رہینگے۔ کیسی خاص کمیونٹی کو نشانہ بنانا پاکستان میں فرقہ واریت کو عام کرنے کی سازش ہے ، عوام اس سازش کو سمجھیں، عوام صبر کے دامن کو نہ چھوڑیں، ظالم کا انجام ہمیشہ برا ہوتا ہے، جمعیت علماء پاکستان کل یوم مذمت کا اعلان کرتی ہے، پورے ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے حوالے سے یوم مذمت منایا جائے گا۔