کراچی (جیوڈیسک) سینٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کی زیر صدارت سانحہ صفورا کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور تینوں زونز کے ڈی آئی جیز بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران سے سوال کیا کہ پولیس چوکیوں میں اہلکار تعینات کیوں نہیں تھے۔
اس پر ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ تھانے میں نفری کی کمی ہے اس لئے پولیس چیک پوسٹ خالی تھی۔