پشاور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ سابق آئی جی ایف سی صفوت غیور کی تیسری برسی خاموشی سے گزرنا صوبائی حکومت کی بزدلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، صفوت غیور سمیت قوم کے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے۔
پشاور سے جاری ایک بیان میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ 2010 کے خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے سابق آئی جی ایف سی صفوت غیور کی تیسری برسی خاموشی سے گزر گئی، جو صوبائی حکومت کی بزدلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، برسی کی سرکاری سطح پر کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ صفوت غیور سمیت قوم کے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے، کیونکہ اس سے پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کے حوصلے بلند رہتے ہیں۔