ساہی وال، پولیس وین درخت سے ٹکرا گئی ،3 اہلکار جاں بحق، 6 زخمی

Sahiwal

Sahiwal

ساہی وال (جیوڈیسک) ساہی وال کے قریب جی ٹی روڈ پر پولیس وین تیزرفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی۔ تین اہلکار جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق ساہی وال کے قریب یوسف والا پل پر حادثہ اس وقت پیش آیا۔

جب پولیس اہلکاروں کی ٹیم رحیم یار خان میں کام کرنے والے چینی انجنیرز کو لاہور چھوڑ کر واپس جا رہی تھی، حادثے کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔