لیہ (ایم آر ملک) MNA صاحبزادہ فیض الحسن کا DCO لیہ کے ہمراہ سستا رمضان بازار فتح پور کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ،متعلقہ محکمہ جات کی کارکردیگی سے مطمئن،عوام کو بہتر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات۔ تفصیل کے مطابق حلقہ NA181 کے MNA قومی اسمبلی صاحبزادہ پیر فیض الحسن سواگ نے گزشتہ روز DCOلیہ ندیم الرحمن کے ہمراہ رمضان المبارک کے سلسلہ میں لگائے گے سستا رمضان بازار کا دورہ کیا اور رمضان بازار میں لگائے گے سبزی،فروٹ، گوشت ،چکن ،کریانہ ودیگر اشیاء صرف سے متعلقہ سٹال چیک کیئے اور ان کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر صاحبزادہ فیض الحسن اور DCO لیہ ندیم الرحمن نے رمضان بازار سے متعلقہ محکمہ جات جن میں مارکیٹ کمیٹی ،TMA انتظامیہ،محکمہ ریو نیو،محکمہ لائیو سٹاک ، محکمہ صحت و دیگر کو ہدایت کی کہ وہ رمضان بازار میں عوام کو سستی ،معیاری اشیاء صرف کی فراہمی کو یقینی بنائیںاور عوام کو بہتر سے بہتر ریلیف فراہم کر کے رمضان بازار کو کامیاب کریں۔اس موقع پر انھوں نے متعلقہ محکمہ جات کی کارکردیگی پر اطمنان کا اظہا رکیااور کہا کہ حکومت پنجاب رمضان بازار کی کامیابی اور عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیئے دن رات کوشاں ہے۔ اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر کروڑتنویر حسین یزداع،تحصیل دار کروڑمحمد ابراہیم کھر ، نائب تحصیل دارسید محسن بخاری ، قانونگو مقبول خان،چیف آفیسر جعفر علی ،ملک سعید کھنڈ،ڈاکٹر رانا ریاض،محمد سعید،کامران ،کے علاوہ دیگر مسلم لیگی عہدیداران و عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔