صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کے وصال پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو پاکستان اور دینی حلقوں کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے ، محمد افضل قادری
Posted on April 16, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات لاہور : عالمی تنظیم اہلسنت کے امیر اور مرکز اہلسنت نیک آباد گجرات کے سجادہ نشین حضرت پیر محمد افضل قادری نے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کے وصال پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو پاکستان اور دینی حلقوں کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حاجی فضل کریم نے ایم این اے اورچیئرمین سنی اتحاد کونسل کی حیثیت سے ہمیشہ پاکستان میں نظام مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے نفاذ کیلئے آواز بلند کی اور بے مثال جرأت کیساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔