صاحبزادہ سید خورشید احمد گیلانی رحمة اللہ علیہ بانی ایوان ِ اتحاد پاکستان کی 13ویں سالانہ برسی

Lahore

Lahore

لاہور : خورشید گیلانی فائونڈیشن کے چیئرمین سید احسان احمد گیلانی نے کہا کہ ممتاز دانشور ، مفکر ، ادیب اور خطیب صاحبزادہ سید خورشید احمد گیلانی رحمة اللہ علیہ بانی ایوان ِ اتحاد پاکستان کی 13ویں سالانہ برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان محفل ِ حمد و نعت مورخہ 4جنوری 2015ء بروز اتوار بوقت 4 بجے سہ پہر اُن کی رہائش گاہ مرغزار کالونی ملتان روڈ لاہور میں انعقاد کیا گیا ہے۔

محفل سے خصوصی خطاب پروفیسر ڈاکٹر سید قمر علی زیدی (شعبہ عربی پنجاب یونیورسٹی لاہور )فرمائیں گے اور نعت رسول ِ مقبول ۖ معروف نعت خواں الحاج اختر حسین قریشی پیش کریں گے یاد رہے کہ ممتاز دانشور صاحبزادہ سید خورشید گیلانی رحمة اللہ علیہ کا12ربیع الاول کوحضور نبی رحمت ۖ کی ولادت باسعادت کے دن صبح صادق کے وقت وصال ہوا تھا مرحوم 15کتابوں کے مصنف اور اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے داعی تھے۔