لیہ کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) اولیاء کرام حضورۖ کے چہرے کو سامنے لا کر بات کرتے ہیں۔لحد میں فرشتے اللہ کے نیک بندوں کا استقبال کرتے ہیں، سواگکی درگا عالم اسلام کی عظیم درگاہ ہے، جہاں پر روحانیت کا ظہور ہوتا ہے۔
درگاہ سے بڑے بڑے طریقت کے جوان ظاہر ہوئیی ،ان خیالات کا اظہار سید ارشد سعید کاظمی ،مفتی رفیق الحسنی ،مفتی امین،قاری محمد اشفاق سعیدی ،ودیگر علماء نے گزشتہ روز MNA صاحبزادہ فیض الحسن،صاحبزادہ احمد حسن ،صاحبزادہ نور الحسن سابق چئیرمین ضلع کونسل،صاحبزادہ محمود الحسن تحصیل دار ،صاحبزادہ منظور الحسن پیر آف سواگ شریف کے بڑے بھائی سجادہ نشین سواگ شریف صاحبزادہ محمد حسن کی قل خوانی ک موقع پر ہزاروں افراد کے اجتماع میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کا ہاتھ ان کی اولاد پر ہوتا ہے اللہ کے نیک بندے جب اس دنیا سے رخصت ہوتے ہیںتو فرشتے لحد میں ان کا استقبال کرتے ہیں۔
صاحبزادہ ارشد سعید کاظمی نے کہا کہ15سو سال پہلے بڑی بڑی کتابیں یونیورسٹیا ںنہیں تھیں،لیکن اس دور میںبڑے بڑے جید اولیاء کرام پیدا ہوئے۔کیونکہ اصل علم یہی ہے جو مرشد کی نگاہوں سے پڑھا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی نماز حضور کے چہرے کو سامنے لانے سے باطل اور کچھ کی مکمل اور افضل ہو جات ہے،حضرت داتا گنج بخش لاہوری حضرت خواجہ معین الدین چشتی،حضرت بابا فریدالدین شکر گنج خواجہ غلام حسن سواگسمیت اولیاء کرام کا فیض جا ری ہے جس کا باعث ہر طرف روحانیت پھیل رہی ہے ۔دنیا کے بڑے بڑے کام ان آستانوں پر حاضری سے ہو جاتے ہیں۔
اس موقع پر خواجہ نعمان جان پیر آف موسیٰ ذئی شریف خواجہ معید پیر آف جنجوع شریف ،مولانامحمد اسماعیل پیر آف شاہ والا شریف،صاحبزادہ محمد حسن،صاحبزادہ عاشق حسین پیر آف باروں شریف،سعید غوث محمد گیلانی پیر آف چھتر شریف،خواجہ MNAصاحبزادہ فیض الحسنMPAمہر اعجاز ،چوہدری اشفاق ،عبدالمجید نیازی،شہاب الدین،قیصر مگسی، خواجہ معیدسبحانی مرشدباد شریف ،خواجہ امحمد حسن باروشریف،خواجہ عبدالرحمان شاہ والا شریف خواجہ محمد نعمان سراجی موسیٰ ذئی شریف، قاری اللّہ بخش چشتی،سابق MNAسردار ،سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ،سابق MPAملک عبدالشکور سواگ،صفدر بھٹی ،،سردار ریاض خان سیہڑ،عباس بھٹی،حاجی یٰسن جٹ،چوہدری ظفر اقبال گجر،چوہدری زاہدعزیز گجر،فروزعلی خان سواگ،ملک عبدالحمید سامٹیہ،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ،صدر التقوٰی ویلفئیر سوسائٹی ملک اسماعیل کھوکھر ,MSڈاکٹر محبوب حسنین ،ڈاکٹر دلاور حسین سیٹھ محمد اسلم،چوہدری ذوالفقار علی گجر،چوہدری محمد اشرف،چوہدری اطہر مقبول،حاجی غلام عباس بپی،سردار زوالفقار علی خان ایڈوکیٹ ،سردارارشد اسلم خان،،سردار کامران خان ایڈوکیٹ سمیت ہزاروںمذہبی ،سیاسی ،سماجی شخصیات اور ملک بھر سے آئے ہوئے مریدین نے شرکت کی۔