لیہ ( نامہ نگار ) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے سعودی عرب قطف کی امام علی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ میں 30افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن استعماری قوتیں دھشت گردی کی بزدلانہ کاروائیاں کر کے مسلمانوں کو جانی و مالی نقصان پہنچا رہی ہیں۔
دھشت گرد کا کوئی مذہب ،عقیدہ اور زبان نہیں ہوتی وہ صرف اور صرف دھشت گردہیں ۔انہوں نے کہا کہ معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانے والے بزدل ہیں اور دین اسلام سے ان دھشت گردوں کا کوئی تعلق نہیں ہے صاحبزادہ زبیر نے محمدی مسجد پریٹ آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شعبان المعظم کو حضور سرور کائنات ۖ سے خاص نسبت ہے لہذا اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادی عبادت کی جائے اسی ماہ مبارک میں امام اعظم ابوحنیفہ کا یوم بھی آتا ہے امام اعظم تقوی اور پرہیز گاری میں بے مثال تھے۔
لیکن آج ہر طرف لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے ایگزیکٹ کی کرپشن منظر عام پر آرہی ہیں،کرپشن نے دیمک کی طرح ملک کو کھوکھلا کردیاحکمران ایک دوسرے کی کرپشن چھپانے میں لگے ہیں قوم کو اتحاد امت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اخوت اور بھائی چارے کے رشتے کو فروغ دینا چاہئے اور تمام محب وطن قوتوںکو ملکر کے ملک کی سالمیت اور بقاء کیلئے یکجا ہو کر جدوجہد کرنی چاہئے صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ شب برأت کو سب کے سال بھر اعمال پیش کئے جائیں گے۔
لہذااپنے رب کی بارگاہ میں جب نامہ اعمال پیش کیا جائے تو ہم روزہ سے ہوں نمازوں کی پابندی کریں اور حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی خاص خیال رکھیں ۔نماز جمعہ کے بعد صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ممتاز قاری وعالم دین قاری اللہ بخش سعیدی کی صاحبزادہ کا نکاح بھی پڑھایانکاح کی اس تقریب میں اسمال تاجران کے صدر حاجی ظہیر الدین شیخ،حاجی محمد ایوب قریشی ،حاجی محمد قاسم ،ڈاکٹر محمد یونس دانش ،ناظم علی آرائیں ،عبدالروف الوانی،محمد عارف قائم خانی ،محمد رضوان شیخ حاجی ملک بشیر احمد ،ملک محمد قاسم اور عزیز رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔