صحیح بخاری حدیث 83
Posted on July 11, 2018 By Majid Khan کالم
Sahih Bukhari Hadith
تحریر : شاہ بانو میر
ہم سے اسماعیل نے بیان کیا
ان سے مالک نے ابن شہاب کے واسطے سے بیان کیا
وہ عیسیٰ بن طلحہ بن عبیداللہ سے روایت کرتے ہیں
وہ عبداللہ بن عمرو بن العاص سے نقل کرتے ہیں کہ
حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے مسائل دریافت کرنے کی وجہ سے منیٰ میں ٹھہر گئے
تو ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ میں نے بے خبری میں ذبح کرنے سے پہلے سر منڈا لیا
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( اب ) ذبح کر لے اور کچھ حرج نہیں
پھر دوسرا آدمی آیا ،
اس نے کہا کہ میں نے بے خبری میں رمی کرنے سے پہلے قربانی کر لی
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( اب ) رمی کر لے
( اور پہلے کر دینے سے ) کچھ حرج نہیں
ابن عمرو کہتے ہیں ( اس دن ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جس چیز کا بھی سوال ہوا
جو کسی نے آگے اور پیچھے کر لی تھی
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا کہ اب کر لے اور کچھ حرج نہیں
66 باب مَنْ أَجَابَ الْفُتْيَا بِإِشَارَةِ الْيَدِ وَالرَّأْسِ
جس نے ہاتھ یا سر کے اشارہ سے مسئلہ کا جواب دیا
Shah Bano Mir
تحریر : شاہ بانو میر
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com