صحیح بخاری شریف حدیث 31

Sahih Bukhari Hadith

Sahih Bukhari Hadith

تحریر : شاہ بانو میر
ہم سے بیان کیا عبدالرحمٰن بن مبارک نے، کہا ہم سے بیان کیا حماد بن زید نے، کہا ہم سے بیان کیا ایوب اور یونس نے، انھوں نے حسن سے، انھوں نے احنف بن قیس سے، کہا کہ میں اس شخص ( حضرت علی رضی اللہ عنہ ) کی مدد کرنے کو چلا۔ راستے میں مجھ کو ابوبکرہ ملے۔ پوچھا کہاں جاتے ہو ؟ میں نے کہا، اس شخص ( حضرت علی رضی اللہ عنہ ) کی مدد کرنے کو جاتا ہوں۔ ابوبکرہ نے کہا اپنے گھر کو لوٹ جاؤ۔ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے جب دو مسلمان اپنی اپنی تلواریں لے کر بھڑ جائیں تو قاتل اور مقتول دونوں دوزخی ہیں۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! قاتل تو خیر ( ضرور دوزخی ہونا چاہیے ) مقتول کیوں ؟ فرمایا ’’ وہ بھی اپنے ساتھی کو مار ڈالنے کی حرص رکھتا تھا ۔ ‘‘ ( موقع پاتا تو وہ اسے ضرور قتل کر دیتا دل کے عزم صمیم پر وہ دوزخی ہوا )۔

باب 23 ظُلْمٌ دُونَ ظُلْمٍ
ایک گناہ دوسرے گناہ سے کم ہوتا ہے

حدیث 32
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ،
قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،
ح‏.‏ قَالَ وَحَدَّثَنِي بِشْرٌ،
قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ،
عَنْ شُعْبَةَ،
عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ لَمَّا نَزَلَتِ
‏الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ‏
قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم
أَيُّنَا لَمْ يَظْلِمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ ‏
إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ‏

ہمارے سامنے ابوالولید نے بیان کیا ، انھوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ( دوسری سند ) اور امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ ہم سے ( اسی حدیث کو ) بشر نے بیان کیا ، ان سے محمد نے ، ان سے شعبہ نے ، انھوں نے سلیمان سے ، انھوں نے علقمہ سے انھوں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے جب سورۃ الانعام کی یہ آیت اتری جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے اپنے ایمان میں گناہوں کی آمیزش نہیں کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے کہا یا رسول اللہ ! یہ تو بہت ہی مشکل ہے۔ ہم میں کون ایسا ہے جس نے گناہ نہیں کیا۔ تب اللہ پاک نے سورۃ لقمان کی یہ آیت اتاری إن الشرك لظلم عظيم‏ کہ بیشک شرک بڑا ظلم ہے۔

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر