صحیح بخاری شریف باب خَوْفِ الْمُؤْمِنِ مِنْ أَنْ يَحْبَطَ عَمَلُهُ وَهُوَ لاَ يَشْعُرُ 36 حدیث 48
Posted on March 29, 2018 By Majid Khan اسلام, کالم
Hadith
تحریر : شاہ بانو میر
وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ التَّيْمِيُّ مَا عَرَضْتُ قَوْلِي عَلَى عَمَلِي إِلاَّ خَشِيتُ أَنْ أَكُونَ مُكَذَّبًا.
وَقَالَ ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ أَدْرَكْتُ ثَلاَثِينَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
كُلُّهُمْ يَخَافُ النِّفَاقَ عَلَى نَفْسِهِ
مَا مِنْهُمْ أَحَدٌ
يَقُولُ إِنَّهُ
عَلَى إِيمَانِ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ.
تحفة 15613 ب
وَيُذْكَرُ عَنِ الْحَسَنِ مَا خَافَهُ إِلاَّ مُؤْمِنٌ
وَلاَ أَمِنَهُ إِلاَّ مُنَافِقٌ
وَمَا يُحْذَرُ مِنَ الإِصْرَارِ عَلَى النِّفَاقِ وَالْعِصْيَانِ مِنْ غَيْرِ تَوْبَةٍ
لِقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى
وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ
عَنْ زُبَيْدٍ، قَالَ سَأَلْتُ أَبَا وَائِلٍ عَنِ الْمُرْجِئَةِ،
فَقَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ
أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ
سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ
ہم سے محمد بن عرعرہ نے بیان کیا
وہ کہتے ہیں کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا
انھوں نے زبید بن حارث سے
کہا میں نے ابووائل سے مرجیہ کے بارے میں پوچھا
( وہ کہتے ہیں گناہ سے آدمی فاسق نہیں ہوتا )
انھوں نے کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
مسلمان کو گالی دینے سے آدمی فاسق ہو جاتا ہے
اور مسلمان سے لڑنا کفر ہے
36
حدیث 48
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ
عَنْ زُبَيْدٍ، قَالَ سَأَلْتُ أَبَا وَائِلٍ عَنِ الْمُرْجِئَةِ،
فَقَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ
أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ
سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ
ہم سے محمد بن عرعرہ نے بیان کیا
وہ کہتے ہیں کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا
انھوں نے زبید بن حارث سے
کہا میں نے ابووائل سے مرجیہ کے بارے میں پوچھا
( وہ کہتے ہیں گناہ سے آدمی فاسق نہیں ہوتا )
انھوں نے کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
مسلمان کو گالی دینے سے آدمی فاسق ہو جاتا ہے
اور مسلمان سے لڑنا کفر ہے
حدیث 49
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ،
عَنْ حُمَيْدٍ،
عَنْ أَنَسٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ يُخْبِرُ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ
فَتَلاَحَى رَجُلاَنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ
إِنِّي خَرَجْتُ لأُخْبِرَكُمْ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ
وَإِنَّهُ تَلاَحَى فُلاَنٌ وَفُلاَنٌ فَرُفِعَتْ وَعَسَى أَنْ يَكُونَ خَيْرًا لَكُمُ الْتَمِسُوهَا فِي السَّبْعِ وَالتِّسْعِ وَالْخَمْسِ
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا
کہا ہم سے اسماعیل بن جعفر نے بیان کیا
انھوں نے حمید سے
انھوں نے انس رضی اللہ عنہ سے
کہا مجھ کو عبادہ بن صامت نے خبر دی کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حجرے سے نکلے
لوگوں کو شب قدر بتانا چاہتے تھے ( وہ کون سی رات ہے )
اتنے میں دو مسلمان آپس میں لڑ پڑے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
میں تو اس لیے باہر نکلا تھا کہ
تم کو شب قدر بتلاؤں اور فلاں فلاں آدمی لڑ پڑے تو وہ میرے دل سے اٹھا لی گئی
اور شاید اسی میں کچھ تمہاری بہتری ہو
( تو اب ایسا کرو کہ )
شب قدر کو رمضان کی ستائیسویں ، انتیسویں و پچیسویں رات میں ڈھونڈا کرو
Shah Bano Mir
تحریر : شاہ بانو میر
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com