ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال کے نواحی گائوں رتی ٹبی میں خاتون نے جعلی پیر پر جوتوں کی بارش کر دی ۔ مشتاق نامی شخص نے چند ماہ قبل گاؤں رتی بٹی میں ڈیرہ ڈالا تھا اور سادہ لوح دیہاتیوں کے درمیان جادو ٹونے کا عامل بن کر بیٹھا ہوا تھا ۔
رخسانہ نامی خاتون اپنے گھر کا مسئلہ لیکر پہنچی تو جعلی پیر نے بدتمیزی کی جس پر خاتون نے پولیس کو اطلاع کر دی اور خود بھی جعلی پیر کی جوتوں سے اچھی خاصی دھلائی کر دی ۔
پولیس تھانہ فرید ٹائون نے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق جعلی پیر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس سے پہلے مختلف شہروں میں عوام کو بے وقوف بناتا رہا ہے ۔ پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار تو کر لیا مگر تاحال اس پر مقدمہ درج نہیں کیا ۔