ساہیوال : مضر صحت دودھ پینے سے ایک بچی سمیت 6افراد بے ہوش

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال میں مضر صحت دودہ پینے سے ایک بچی سمیت 6 افراد بے ہوش ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ساہیوال کے نواحی علاقہ 87/6 آر میں رہائش پذیر ایک خاندان نے جمعہ کی رات مضر صحت دودہ پیا تھا۔ جس سے تمام افراد کی حالت خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔

متاثرہ افراد میں ایک بچی سمیت 6 افراد شامل ہیں، جنہیں علاج کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔