ساہیوال (جیوڈیسک) فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار بس نے طالب علم کو کچل دیا جس کے بعد مشتعل طلبا نے بس کی توڑ پھوڑ کی اور آگ لگانے کی کوشش کی۔
طلباء نے ٹائر جلا کر ساہیوال فیصل آباد روڈ بلاک کر دیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مشتعل مظاہرین سے مذاکرات کئے اور بسیں اپنی تحویل میں لے لیں اور کارروائی کا آغاز کر دیا۔
جبکہ بس کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے سٹوڈنٹ کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔