ساہیوال: کار درخت سے ٹکرا گئی، 3 بھائی جاں موقع پر بحق

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر کار درخت سے ٹکرا گئی، تین بھائی جاں بحق جبکہ چوتھا بھائی اور ماں باپ زخمی ہو گئے۔

ملتان کینٹ کا رہائشی محمد آصف، اس کی اہلیہ اور چار بچے لاہور جا رہے تھے۔ ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر ان کی کار تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس سے تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ میاں بیوی اور ان کا ایک بیٹا حادثے میں زخمی ہو گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے بھائیوں میں آٹھ سالہ فیضان، چھ سالہ علی اور چار سالہ زین شامل ہیں۔ حادثے کے فورا بعد پولیس اور ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئی۔ تینوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔