ساہیوال: کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 7 مسافر زخمی

Firing

Firing

ساہیوال (جیوڈیسک) پنجاب کے شہر ساہیوال میں عارف والا روڈ پر 115 نائن ایل کے قریب کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 7 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ساہیوال کے علاقے عارف والا روڈ پر ڈاکوؤں نے کوچ پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں 7 مسافر زؒخمی ہوگئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکوؤں نے کوچ کو لوٹنے کی نیت سے روکنے کی کوشش کی تھی اور کوچ کے نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔