ساہیوال (جیوڈیسک) شہر کے پوش علاقہ کوٹ خادم علی شاہ میں کولڈ اسٹور کا سلنڈر پھٹنے سے امونیا گیس پورے علاقے میں پھیل گئی جس سے 150 سے زائد افراد بے ہوش ہو گئے۔
متاثرہ افراد کو مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں نے اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او آصف اقبال بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اسپتال میں انتظامات نہ ہونے کے باعث زیادہ تر متاثرین کو پرائیویٹ اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔