ساہیوال : ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے زچگی کے لئے لائی خاتون جاں بحق

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے زچگی کے لئے لائی خاتون جاں بحق ہوگئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بشیر کالونی میں واقع نجی اسپتال میں جمعے کی رات ماریہ نامی خاتون کو زچگی کے لئے لایا گیا۔

اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ماریہ دوران آپریشن جاں بحق ہوگئی۔ اہل خانہ نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔