ساہیوال: ڈی ایس پی اور اے ایس آئی نے خود کو گولیاں مار کر خودکشی کر لی

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) کول پاور پراجیکٹ پر بطور سکیورٹی انچارج تعینات ڈی ایس پی غلام محمد شاہین نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔

ان کے بھائی شہزاد کے مطابق وہ زیادہ ڈیوٹی اور چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھے۔ ڈی ایس پی نے رات گئے کول پاور پراجیکٹ پر ہی تعینات سکیورٹی گارڈ کی رائفل سے خود کو پیٹ میں گولی مار کر اپنی زندگی کاخاتمہ کر لیا۔

جبکہ تھانہ فرید ٹاﺅن میں تعینات اے ایس آئی محمد ایوب خان نے رات کو پسٹل سے اپنی کنپٹی میں گولی مار خود کشی کر لی۔

اے ایس آئی محمد ایوب 10ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار تھا۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔