ساہیوال : لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزمان رسیوں سے باندھ کر فرار

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) میں محبوب کے ساتھ بھاگنے والی لڑکی کے ساتھ اس کے عاشق کی دو دوستوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ملزمان لڑکی کے ہاتھ پاں باندھ کر اسے کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ عارفوالا کی نوجوان لڑکی صبیحہ عارف نے بتایا کہ اس کے نوجوان اقبال کے ساتھ تعلقات تھے۔

وہ اس کے ساتھ کار میں بیٹھ کر گھر سے فرار ہوئی۔ ملزم اسے ساہیوال لے آیا، یہاں پر اس نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی اور مزاحمت پر اسے رسیوں سے باندھ کر فرار ہوگیا۔

لڑکی نے بتایا کہ لڑکے نے اسے شادی کا جھانسہ دیا تھا اور وہ اپنے ساتھ دس ہزار روپیہ، طلائی زیورات اور موبائل فون بھی لے کر آئی تھی جسے ملزموں نے چھین لیا۔ تھانہ فرید ٹان کے S.H.O رانا افتخار کا کہنا تھا لڑکی کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزموں کے خلاف کاروائی کر کے انہیں سزا دلوائیں گے۔