ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال میں آتش گیر مادہ پھٹنے سے 2 بھائی ہلاک اوران میں سے ایک کا بیٹا زخمی ہو گیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ تینوں الیکٹرک ڈیوائس تیار کر رہے تھے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر پھٹنے والے مواد کے ٹکڑے قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ پیش آیا، تھانا نورشاہ کے موضع 56 فور آرمیں جہاں سابق سرکاری ملازم غلام حیدر، اس کا بھائی غلام نبی اورغلام نبی کا بیٹا عابد کھیتوں میں آتش گیر ڈیوائس تیار کر رہے تھے کہ بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنائی دی۔
دونوں بھائی موقع پر ہلاک جبکہ عابد شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کے مقام پر 3 فٹ گڑھ اکھودا گیا تھا، قریب ہی ایک خیمہ بھی نصب تھا۔ آرپی او شہزاد سلطان، ڈی پی اوخرم شاہ، انٹیلی جنس اداروں اور بم اسکواڈ کے اہلکار بھی موقع پرپہنچ گئے، لیکن کوئی بھی حتمی رائے دینے کو راضی نہیں، دھماکا خیز مواد کے ٹکڑے قبضے میں لے لئے گئے۔