ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑا پکڑے جانے کے خوف سے چلتی ٹرین سے کود گیا، ریسکیو نے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا۔ فیملی ذرائع کے مطابق ہڑپہ کے رہنے والے شبیر اور فرازنہ نے 5 فروری کو گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کی۔
شادی کے بعد میاں بیوی ٹرین کے ذریعے ہڑپہ آرہے تھے۔ ٹرین ساہیوال رکی تو لڑکی کے گھر والے انہیں پکڑنے کیلئے اسی ٹرین پر سوار ہو گئے۔، لڑکی اور لڑکے نے انہیں دیکھتے ہی چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔ دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔