ساہیوال: پی ٹی آئی جلسے میں بدنظمی، کارکن لڑ پڑے، کرسیاں الٹا دیں

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے جلسے میں ایک بار پھر بدنظمی نظر آئی، کارکن آپس میں لڑتے جھگڑتے رہے، ایک دوسرے کے گریپان پکڑ لیے، کرسیاں الٹا دیں۔

ساہیوال کے جلسے میں بھی پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے ، ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے اور ان میں گھونسے مکے چل گئے، کرسیاں الٹا دیں۔ بدنظمی اس وقت شروع ہوئی جب کارکنوں نے خواتین کیلئے مختص حصے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

تبدیلی رضاکاروں نے انہیں روکا جس پر وہ ایک دوسرے پر تاؤ کھاتے رہے۔ تحریک انصاف کے جلسوں میں بھگڈر نئی بات نہیں، اس سے پہلے ننکانہ صاحب، ساہیوال، ملتان میں بھی بدنظمی ہو چکی ہے۔