ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ڈاکو ہلاک

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال کے نواح میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق مراد کے کا تھیا کے قریب 2 ڈاکو ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔

کہ پولیس سے سامنا ہو گیا۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔ دونوں ڈاکوؤں کی شناخت شانی اور نواز کے نام سے ہوئی ہے جو متعدد قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔