ساہیوال: مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال کے نواح میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 2 ڈاکو ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہو گیا۔ ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔

دونوں ڈاکووں کی شناخت شانی اور نواز کے نام سے ہوئی ہے۔ جو متعدد قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔