ساہیوال : دیرینہ رنجش پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین شہری زخمی

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال نواحی علاقہ حبیب ٹاؤن میں دیرینہ رنجش پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو شدید زخمی کر دیا، زخمی ہونے والوں میں طالب حسین ، غلام حسین اور عابد شکور شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت تشویش ناک ہے۔ فائرنگ کے واقعہ سے پورے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے تاہم ابھی تک ملزمان کا کوئی سراغ نہ ملا ہے۔