ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال میں مریض کے ورثا کی جانب سے نرسوں پر تشدد اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کے خلاف پی ایم اے اور پیرا میڈیکس نے ایم ایس کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، گذشتہ روز ساہیوال میں گورنمنٹ ٹیچنگ ھسپتال کی ایمرجنسی میں جیل وارڈن ملک صادق کی موت پر ورثا نے نرسوں اور دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
واقعے کے خلا ف پی ایم اے اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مریضوں کے ورثا کی جانب سے تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، کلوز سرکٹ کیمروں کیساتھ سیکورٹی گارڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔